اشاعتیں

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور

دارالعلوم امام احمد رضا ایک نظر میں      دینی مدارس کی ضرورت واہمیت کسی باشعور سے پوشیدہ نہیں، جن کو اللہﷻ نے عقل سلیم اور فھم صحیح کی دولت سے نوازا ہے وہ اسکی عزت و قدر بھی کرتے ہیں۔         اسلام کی ترقی وبقاء، تعلیمات اسلامیہ کی نشر واشاعت، قرآن وحدیث کی تبلیغ وتشہیر اور تاریخ اسلام کی تحفظ ودوام سب کے سب مدارس اسلامیہ کے ذریعہ ہی وقوع پزیر ہوتے ہیں۔ اسی لیئے ان مدارس اسلامیہ کو دین کا قلعہ کہا جاتا ہے۔             انہیں اسلام کے مضبوط قلعوں میں سے ایک مضبوط ترین قلعہ دارالعلوم امام احمد رضا: بندیشرپور ہے۔ جو تقریبا دو دہائی سے قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند کرتے ہوئے تشنگان علوم دینیہ کی پیاس بجھا کر مذہب وملت کی تحفظ کا سامان مہیا کر رہا ہے، سالوں سے مسلک ماتریدی کی عکاسی اور مذہب حنفی کی غمازی کر رہا ہے، مدتوں سے دین اسلام کی نمائندگی اور اہلسنت والجماعت کی ترجمانی کر رہا ہے، عرصۂ دراز سے مسلک اعلی حضرت کی ترویج واشاعت اور اس کے خلاف اٹھنے والی آوازوں منہ توڑ جواب، معرض وجود میں آنے والی تحریروں کی تردید اور شورش انگیز فتنوں کی بیخ کنی میں مصروف کار ہے۔
حالیہ پوسٹس